• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی سے بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی دوسری مرتبہ جمع

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

میانوالی سے بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی دوسری مرتبہ جمع کرا دیے گئے۔

بیرسٹر لامیہ نیازی اور بلال عمر بودلہ نے این اے 89 کے لیے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

اس حوالے سے بلال عمر بودلہ کا کہنا ہے کہ حالات کی سنگینی کی وجہ سے دوسری مرتبہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ بھی معطل ہو گا اور بانیٔ پی ٹی آئی الیکشن میں بھی حصہ لیں گے۔

بلال عمر بودلہ نے مزید کہا ہے کہ بلے کا نشان پی ٹی آئی کو واپس مل جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کو کوئی نہیں مانے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی لاہور کے حلقہ این اے 122 سے جمع کروایے گئے تھے۔

کاغذاتِ نامزدگی بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل رائے علی اور عمر طالب نے آر او کو جمع کرائے تھے۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے جو اُن کے وکیل رائے محمد علی لے کر گئے تھے۔

رائے محمد علی کا کہنا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے کاغذاتِ نامزدگی چھینے جو 7 گھنٹے بعد ہمارے حوالے کیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید