• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں انتخابی دنگل، بڑے سیاسی پہلوان میدان میں

خیبر پختونخوا میں انتخابی دنگل لگے گا جہاں بڑے سیاسی پہلوان میدان میں آگئے۔ نواز شریف، فضل الرحمان، سراج الحق، پرویز خٹک کے پی سے  الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

پشاور میں ماضی کا حلقہ این اے 1 اور موجودہ این اے 32 پر سب کی نظریں ہیں۔ این اے 1 سے  بےنظیر بھٹو اور عمران خان انتخابات لڑ چکے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے  غلام احمد بلور این اے 1 سے 6 مرتبہ کامیاب ہوئے۔

8 فروری کو این اے 32 پر غلام احمد بلور اور تحریک انصاف کے شیر افضل مروت بھی امیدوار ہیں۔

این اے 45 ڈیرہ اسماعیل خان سے مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل کریم میں مقابلہ متوقع ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 مانسہرہ سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف میدان میں ہیں۔ این اے 6 سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق امیدوار ہیں۔

پرویز خٹک نوشہرہ سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر انتخاب لڑیں گے۔

قومی خبریں سے مزید