• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد کے پاکستان میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ قائد کے پاکستان میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اللّٰہ کے نبی حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے انسانیت کے دکھوں پر مرہم رکھا۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے ہر شعبہ زندگی میں کلیدی کردار نے ہم وطنوں کے سر فخر سے بلند کیے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئینِ پاکستان اقلیتوں کو خصوصی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو عبادات، مذہبی فرائض، رسومات و مذہبی تہواروں کو منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

قومی خبریں سے مزید