لاہور سے این اے 125 کے آزاد امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے مطابق این اے 125 سے آزاد امیدوار حنان حیات کے کاغذات کم عمر ہونے کی بنا پر مسترد کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ عام انتخابات کے لیے جنرل نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
این اے 121 سے مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
پی ٹی آئی امیدوار محمد خان مدنی، امیدوار پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک اعجاز کے کاغذات نامزدگی کی بھی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے۔