• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے انکار کردیا، پرویز خٹک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے انکار کردیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے صرف حکومت نہیں کی۔ اداروں کو بھی ٹھیک کیا ہے۔ الیکشن مہم جاری ہے، اپنا پیغام لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا منشور تیار ہوچکا ہے، چند دنوں میں پیش کریں گے۔ الیکشن مہم جاری ہے، ہم محنت کر رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ مجھے بلے کے نشان کی پیشکش ہوئی تھی میں نے انکار کر دیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ وفاق نے ہمارے حقوق ضبط کیے ہیں، وہ حاصل کرنے ہیں۔ ضم اضلاع کے ساتھ بہت زیادتی ہو رہی ہے، فنڈز نہیں آ رہے۔ 

سربراہ پی ٹی آئی پی کا کہنا تھا کہ ہمارے بہت سے آزاد دوست الیکشن لڑ رہے ہیں، آزاد امیدوار کامیابی کے بعد ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کے ہر کونے سے لوگ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں آ رہے ہیں۔

 ترجمان الیکشن کمیشن کی پرویز خٹک کے بیان کی تردید

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے بیان سامنے آگیا ہے، جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پرویزخٹک کو انتخابی نشان"بلے" کی پیشکش نہیں کی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید