• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی کا پھر سپریم کورٹ سے رجوع

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی معطلی کےلیے پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے دوبارہ اپیل دائر کردی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے اپیل میں استدعا کی کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

ٹرائل کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

اپنے فیصلے میں جج نے کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی پر الزامات ثابت ہوتے ہیں، ان پر جھوٹے اثاثے ظاہر کرنے کا الزام ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 3سال کی سزا سنائی جاتی ہے، ان کے گرفتاری کے وارنٹ نکالے جاتے ہیں اور ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید