جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ’سوشیا نو نوہاچی‘ نامی ریسٹورنٹ مخصوص جاپانی ڈش سوشی (مچھلی کی ڈش) پیش کرنے کےلیے معروف ہے۔
لیکن اس کی شہرت کی اصل وجہ وہ ترکیب ہے جس کے مطابق یہ دنیا کی مختصر ترین سوشی بناتے ہیں جو چاول کے ایک دانے کے برابر ہوتی ہے۔
ٹوکیو کے پرسکون اور خاموش علاقے اساکوسا میں واقع سوشیا نو نوہاچی وہ جگہ ہے جہاں اگر آپ مختصر ترین سوشی سے لطف اندوز ہونا چاہتے تو وہاں یہ دستیاب ہوتی ہے اور آپ اس لذیذ سوشی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
سوشی کا ہر ٹکڑا جو چاول کے دانے جتنا اور ایک چھوٹے سے سلائس میں باریک نوری کا ٹکڑا اوپر سے لپٹا ہوتا ہے، ہر پیش کیا جانے والا پیس ہر طرح سے مکمل ہوتا ہے جو اس کی بناوٹ میں فنی مہارت اور صبر کو ظاہر کرتا ہے۔
اسکی تیاری سوشیا نو نوہاچی کے چیف شیف ہیرونوری اکینو کی مرہون منت ہے جنہوں نے اس مختصر ترین سوشی کی تیاری کا تصور اکیس برس قبل 2002 میں اس وقت پیش کیا جب ان سے ایک گاہک نے مختصر ترین سوشی تیار کرنے کی فرمائش کی۔
جس پر شیف ہیرو نوری اکینو نے اسے کہا کہ چاول کے دانے کے برابر مختصر سوشی تیار ہوسکتا ہے اور پھر انہوں نے بناکر دکھایا کہ یہ مذاق نہیں تھا۔
جس کے بعد سالوں سے یہ ریسٹورنٹ اپنی اس مختصر ترین سوشی کےلیے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہاں پر اس قسم کی سوشی صرف مخصوص گاہکوں اور غیر ملکیوں کے لیے تیار ہوتی ہے۔
یہ ایک ہفتے میں چند مرتبہ تیار کی جاتی ہے جو دن میں پانچ بار سے زیادہ نہیں بنائی جاتی۔ تاہم یہ مفت فراہم کی جاتی ہے اور ریگولر سائز کی سوشی جس کی قیمت 50 امریکی ڈالر ہوتی ہے اس کے ساتھ ملتی ہے۔