کراچی میں ایک ہی ماہ کے دوران آتشزدگی کے 4 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
صدر کی موبائل مارکیٹ میں آج لگنے والی آگ سے 100 سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق موبائل مارکیٹ کی 10 دکانیں تو مکمل طور پر جل گئیں جبکہ دکانیں قریب قریب ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے پہلے 20 دسمبر کو شارع فیصل پر 13 منزلہ عمارت میں آگ لگی تھی۔
6 دسمبر کو عائشہ منزل کے قریب عمارت میں لگنے والی آگ سے 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
25 نومبر کو گلستان جوہر کے شاپنگ مال میں آگ لگنے کے باعث11 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔