مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نتیجہ خیز منشور کی تیاری میں ہماری مدد کریں۔
لاہور سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ عام انتخابات 2024ء کےلیے منشور تیار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشور میں بنیادی مسائل کی نشاندہی اور ان کاقابل عمل حل تجویز کرنا ہے۔ اس حوالے سے عوام ہماری مدد کریں۔
ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ عوام ایسی تجاویز دیں، جو پاکستان کو آگے لے جانے میں ہماری مدد گار بنیں۔