پاکستان مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے رہنما امجد بھٹی و دیگر نے پارٹی قیادت سے پی پی 17 پر راجا حنیف کو پارٹی ٹکٹ دینے کا مطالبہ کردیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی 17 میں راجا حنیف کو ن لیگی ٹکٹ نہ دیے جانے پر مقامی قیادت نے پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر امجد بھٹی نے کہا کہ پارٹی قیادت اس نشست پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بجائے راجا حنیف کو ٹکٹ جاری کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی پی 17 سے آئی پی پی کے فیاض الحسن چوہان امیدوار ہیں۔
امجد بھٹی نے یہ بھی کہا کہ ن لیگی قیادت نے راجا حنیف کو اس نشست پر ٹکٹ نہ دیا تو وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔