• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکروسافٹ کے سابقہ سی ای او گھر بیٹھے ایک ارب ڈالر کمائیں گے

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے سابقہ سی ای او اسٹیو بالمر گھر بیٹھے ایک ارب ڈالر کمائیں گے۔ 

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ اپنے اس سابقہ ملازم کو سالانہ کی بنیاد پر ایک ارب ڈالر یعنی 2 کھرب 82 ارب پاکستانی روپے سے زائد ادا کرے گی۔ 

اسٹیو بالمر 1980 میں اس کمپنی کا حصہ بنے، وہ اس کمپنی میں کام کرنے والے 30ویں ملازم تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ سال 2014 کے اعداد و شمار کے مطابق ان کے پاس کمپنی کے 33 کروڑ 32 لاکھ شیئرز تھے۔

مائیکرو سافٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے سہ ماہی ڈویڈنڈ کو 75 فیصد تک بڑھا رہی ہے اور سالانہ فی شیئر پر 3 ڈالر تک ادا کرے گی۔ 

اس طرح اسٹیو بالمر جو پہلے ہی شیئرز کی ایک بھاری تعداد کے مالک ہیں اب سالانہ ایک ارب ڈالر ڈیوڈنڈ کے طور پر وصول کریں گے۔ 

واضح رہے کہ اسٹیو بالمر بل گیٹس کے بعد جنوری 2000 میں کمپنی کے سی ای او بنے اور فروری 2014 میں اس عہدے سے سبکدوش ہوئے۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید