الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست پر نوٹس لے لیا۔
ای سی پی نے فواد چوہدری کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ڈی پی او جہلم کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
ای سی پی نے مراسلے میں ڈی آر او اور ڈی پی او کو شکایات کے ازالے کی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ درخواست گزار کی شکایت پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔
فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں امیدوار، تجویز و تائید کنندگان کو ہراساں کرنے کی شکایت کی ہے۔