• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو میں مایوس اور منفی ذہنیت کے حامل افراد کیلئے مخصوص ریسٹورنٹ

ریسٹورنٹ میں  پیش کی جانے والی زیادہ تر مشروبات متحرک، رنگین اور تلخ ذائقے والی ہوتی ہیں۔
ریسٹورنٹ میں  پیش کی جانے والی زیادہ تر مشروبات متحرک، رنگین اور تلخ ذائقے والی ہوتی ہیں۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں موری اوچی ایک نہایت ہی پرسکون اور آرام دہ کیفے ہے جو شہر کے شیموکٹیزاوا ڈسٹرکٹ کے پرامن اور خاموش علاقے میں واقع ہے۔

تاہم یہ ریسٹورنٹ مایوس اور قنوطیت پسند لوگوں کی میزبانی کی وجہ سے مشہور ہے اور یہاں پر عموماً صرف منفی ذہنیت کے حامل افراد ہی آتے ہیں۔

منفی خیالات کے حامل افراد جو بری شہرت رکھتے ہیں انہیں مسلسل زیادہ مثبت ہونے کےلیے کہا جاتا ہے لیکن اگر اس بارے میں سوچیں تو کیا منفی سوچوں کا حامل ہونا کوئی برائی ہے؟ 

موری اوچی ریسٹورنٹ کے بانی ایسا نہیں سمجھتے، جو خود بھی اپنے آپ کو مایوس انسان بتاتے ہیں، انہوں نے ایک عشرے سے زیادہ عرصے قبل لوگوں کو اپنا ہم خیال بنانے کے لیے اس آئیڈیا پر کام کیا۔

تاہم صرف تین برس قبل عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران انہوں نے یہ ریسٹورنٹ کھولا۔ 

انہوں نے ہمیشہ یہ محسوس کیا کہ منفی لوگ زیادہ حساس ہوتے ہیں اور انہیں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے دکھی کیا جاسکتا ہے، تو انہوں نے یہ جگہ خصوصی طور پر ایسے لوگوں کے لیے وقف کرنے کی خاطر تخلیق کی۔ 

یہاں کی منفیت کا اشارہ مینیو سے ظاہر ہوتا ہے جس میں بالخصوص عجیب و غریب اور طویل ناموں والی مشروبات شامل ہیں۔ 

ریسٹورنٹ کے مالک کے مطابق یہاں پیش کی جانے والی زیادہ تر مشروبات متحرک، رنگین اور تلخ ذائقے والی ہوتی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید