مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے پنجاب اسمبلی کے لیے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوگئے جبکہ قومی اسمبلی کے لیے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض عائد کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مریم نواز نے لاہور اور سرگودھا کے حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔
ترجمان کے مطابق مریم نواز نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 119 اور این اے 120 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔
مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 159، پی پی 160 اور پی پی 165 سے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے سرگودھا کے ایک حلقے پی پی 80 سے بھی کاغذات جمع کروائے تھے۔
اعتراض کنندہ کے مطابق ریٹرننگ افسر کی طرف سے مصدقہ کاپی نہیں دی جارہی، مریم نواز سزا یافتہ ہیں ان کی نااہلی معطل ہوئی سزا معطل نہیں ہوئی۔
اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ٹی وی چینلز پر انٹرویوز میں مختلف اثاثے بتائے ہیں، آئین کے آرٹیکل 62،63 کے مطابق مریم نواز صادق اور امین نہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات شیڈول ہیں۔