کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج نے حال ہی میں رپورٹ شائع کی ہے جس میں اسرائیل کے آرمی چیف نے کہا کہ فوجی اس ماہ کے اوائل میں غزہ میں غلطی سے مارے گئے تین مغویوں کو بچانے کے اپنے مشن میں ناکام رہے۔اسرائیل ڈیفنس فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی ہیلیوی نے کہا کہ فائرنگ کو روکاجا سکتا تھا لیکن وہ اپنی بات پر قائم رہے کہ اس واقعے میں کوئی بدنیتی نہیں تھی اورسپاہیوں نے اس وقت واقعہ کے بارے میں اپنی بہترین فہم کے مطابق صحیح کارروائی کی۔واضح رہے کہ یوتم ہیم، ایلون شمریز اور سمر طلالکا کو حماس 7 اکتوبر کو پکڑ کر غزہ لے گئی تھی۔ یہ تینوں اسرئیلی شہری 15 دسمبر کو شمالی غزہ کے مرکز میں غزہ سٹی کے پڑوس میں واقعہ الشجاعيۃ کے ارد گرداسرائیلی ڈیفنس فورسز کی کارروائی کے دوران حادثاتی طور پر ایک ایسے واقعے میں مارے گئے جس نے اسرائیلی معاشرے کو صدمے سے دوچار کردیا۔