گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر میں ٹِک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 2 بہنوں میں لڑائی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق اس دوران بڑی بہن کی فائرنگ سے چھوٹی بہن جاں بحق ہو گئی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ ان افسران کو 11 جنوری کو سیکیورٹی انتظامات میں غفلت اور بدانتظامی پر عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کی ہیں۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 13 بھارتی حمایت یافتہ خارجی ہلاک ہوگئے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے چاہیں گے یہ دوبارہ اقتدار میں آئیں، پاکستان کو گالیاں دینے والوں کو پناہ دینے والوں کی خواہشات ہیں کہ یہ اقتدار میں آئیں۔
شہید میجر انور کاکڑ کی والدہ نے کہا ان کا بیٹا شیر تھا، وطن پر قربان ہوگیا، بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، دو اور بیٹے بھی وطن کیلئے حاضر ہیں۔
صدر آصف زرداری اور بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات میں سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے ایک چین پالیسی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔
پیٹرولیم ڈویژن میں روزانہ صبح 10 بجے گیس صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں کل سے پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر سعودی شاہی خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شہری فیک نیوز، پوسٹ، اے آئی میمز، ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر سے اجتناب کریں۔
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے دفتر میں تمام غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل راولپنڈی عبدالغفور انجم کا تبادلہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عبدالغفور انجم کو سینٹرل جیل فیصل آباد میں تعینات کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے عملے میں ڈی اِی او اور ڈپٹی ڈی اِی او سمیت 6 افسران شامل ہیں۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں پتنگ سازی اور پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے، پتنگ بازی پر 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دی گئی۔