• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے کتنے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور ہوئے؟ تفصیل آگئی

لاہور میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی کتنے فیصد نشستوں پر کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے؟ انکی تفصیل سامنے آگئی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر 28 اعشاریہ 5 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ 71 اعشاریہ 5 فیصد کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کی صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر 25 اعشاریہ 5 فیصد کاغذات مسترد اور 74 اعشاریہ 5 فیصد منظور ہوئے ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کےلیے جمع کروائے گئے 470 میں سے 134 کاغذات مسترد جبکہ 336 منظور ہوئے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشستوں کےلیے جمع کروائے گئے 1407 میں سے 360 مسترد 1047 منظور ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید