الیکشن ایکٹ کے بعد تاحیات نااہلی برقرار رہے گی یا نہيں؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سات رکنی لارجر بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی سے متعلق درخواست پر بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق نااہلی 62 ون ایف کی بجائے الیکشن ایکٹ کے تحت قرار دی گئی تو نواز شریف اور جہانگیر ترین الیکشن لڑنے کے اہل ہوجائیں گے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف میں نااہلی کی مدت نہیں لکھی لیکن ماضی میں سپریم کورٹ نے تشریح کرکے اسے تاحیات نااہلی سے تعبیر کیا تھا۔