دنیا کی طویل العمر مرغی 21 سال کی عمر میں چل بسی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ریکارڈ یافتہ پینٹ نامی مرغی دنیا کی سب سے معمر ترین مرغی تھی جو گزشتہ کرسمس کے موقع پر چل بسی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے والی مرغی امریکی ریاست مشی گن میں رہنے والی خاتون مارسی پارکر کی پالتو تھی۔
مارسی پارکر کے مطابق 2002 میں پیدا ہونے والی اس مرغی کو اس کی ماں نے پیدائش کے وقت ہی چھوڑ دیا تھا اور تب سے وہ ہی اس کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔
ان کے مطابق گزشتہ برس 20 سال کی عمر میں ان کی پالتو مرغی پینٹ نے دنیا بھر میں سب سے لمبی عمر پانے والی مرغی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، موت سے قبل اس کی عمر 21 برس اور 6 ماہ تھی۔
مارسی نے بتایا کہ پینٹ کی بہت دیکھ بھال کی جاتی تھی اور اسے وٹامن و غذائیت سے بھرپور کھانا کھلایا جاتا تھا، پینٹ مرغی کھیل کھود میں بھی کافی تیز تھی اور نام پکارنے پر دوڑی چلی آتی تھی، اس کی موت مجھے افسردہ کرگئی ہے۔