• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ تاحیات نااہلی کا قانون بدل سکتی ہے، ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنما متفق

اسکرین گریپ
اسکرین گریپ

مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ سپریم کورٹ تاحیات نااہلی کا قانون بدل سکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران ن لیگ کے بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان اور پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجا نے تاحیات نااہلی قانون سے متعلق اتفاق کیا۔

دونوں رہنما نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا قانون سپریم کورٹ بدل سکتی ہے۔

دوران پروگرام بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان اور سلمان اکرم راجا نے 8 فروری کے الیکشن کو ملتوی کرنے کے مولانا فضل الرحمان کے مطالبے کو مسترد کردیا۔

قومی خبریں سے مزید