بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ائرا خان اور نوپور شیکھرے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، تقریب کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آگئی۔
واضح رہے کہ ائرا خان، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور انکی پہلی اہلیہ رینا دتہ کی بیٹی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ائرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کے حوالے سے کافی چہ مگوئیاں تھیں اور انٹرنیٹ پر دونوں کی قربت کا کافی ذکر تھا۔
دریں اثنا شادی کے موقع پر مہمانوں کی آمد سے کچھ دیر قبل نوپور شیکھرے کو ایتھلیشر آؤٹ فٹ (کھلاڑیوں کے پہناوے) میں نظر آئے کیونکہ وہ شادی کے وینیو پر آنے سے قبل سڑک پر جاگنگ کررہے تھے۔
جبکہ عامر خان کے پرستار بڑی بے تابی کے ساتھ اس لمحے کے منتظر تھے کہ وہ نوبیاہتا جوڑے کی پہلی جھلک دیکھ سکیں۔ تقریب مہمانوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔
شادی کی اس تقریب کی جو پہلی ویڈیو سامنے آئی اس میں دولہا شادی کی دستاویزات پر دستخط کرتے نظر آئے جبکہ دلہن ائرا خان انکے ساتھ بیٹھی تھیں، انکے پیچھے انتہائی مسرور عامر خان، رینا دتہ، کرن راؤ، دولہا کی والدہ اور دیگر رشتہ دار بھی موجودتھے۔