• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فحش مواد کیس: شلپا شیٹی کے شوہر آزادی اور عزت کیلئے گڑگڑانے لگے

نامور بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اداکار و بزنس مین راج کندرا نے چار سال سے جاری فحش مواد کیس پر خاموشی توڑ دی۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ قصوروار ہیں تو انہیں سزا دی جائے، ورنہ عدالت انہیں بری کر کے آزادی اور عزت واپس دلائے۔

اپنے ایک بیان میں راج کندرا کا کہنا تھا کہ چار سال سے نچلی عدالت میں کیس چل رہا ہے۔ آج ہمارے وکیل نے دلائل مکمل کیے۔ اگر میں قصور وار ہوں تو سزا دیں، اگر نہیں تو مجھے بری کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ٹرائلز نے میری عزت چھین لی ہے۔ انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار ہے۔

راج کندرا کو جولائی 2021 میں ممبئی کرائم برانچ نے مبینہ طور پر فحش مواد بنانے اور تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے انہیں ’اہم سازش کار‘ قرار دیا تھا، تاہم بعد میں انہیں 2 ماہ جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید