پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور معروف گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اداکارہ نے گلوکار کے نام کا بینڈانا پہنچ کر مداحوں کو حیران کر دیا۔
دونوں فنکار ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں رہے اور اکثر ایک ساتھ دیکھے جاتے تھے، تاہم بعد میں ان کا بریک اپ ہو گیا تھا۔
بعد ازاں عاصم اظہر کی منگنی میرب علی سے ہوئی جو اب ختم ہو چکی ہے، جس کے بعد سے ہانیہ اور عاصم کی دوبارہ قربت کی خبریں گردش میں ہیں۔
حالیہ دنوں میں ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کے امریکا میں ہونے والے کنسرٹس کے دوران دیکھا گیا، جہاں وہ ایک بینڈانا کے ذریعے اپنا چہرہ چھپائے ہوئے تھیں، اس بینڈانا پر عاصم علی لکھا ہوا تھا، جو عاصم اظہر کا اصل نام اور ان کے نئے البم کا عنوان بھی ہے۔
اس عمل کو مداحوں کی جانب سے دونوں کے تعلق کو باضابطہ بنانے کی جانب اشارہ سمجھا جا رہا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔
کچھ صارفین نے اس اقدام کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے، جبکہ بعض نے اسے سچی محبت کا اظہار کہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا ہےکہ یہ بہت غیر سنجیدہ حرکت ہے، جبکہ دوسرے نے کہا ہے کہ شاید یہی سچی محبت ہوتی ہے۔