امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر روسینبرگ کے پولیس ڈپارٹمنٹ نے ایلون مسک کی نئی گاڑی سے متعلق سوال کرلیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے روسینبرگ پولیس ڈپارٹمنٹ نے ٹیسلا کے حال ہی میں لاؤنچ ہونے والے سائبر ٹرکس کی تصاویر شیئر کیں۔
پولیس ڈپارٹمنٹ نے پوچھا کہ ’آپ کا کیا خیال ہے ایلون مسک، کیا کہ سائبر ٹرک اچھی پولیس کی گاڑی بن سکتی ہے؟‘
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ’پرانے یونٹ کے لیے نئی گاڑیوں کی بھرتی انتہائی مشکل ہورہی ہے۔ کیا ہم 2024 میں اس سے تبدیل کرلیں؟‘
ایلون مسک، جو ویسے ہی سوشل میڈیا پر انتہائی سرگرم رہتے ہیں، نے روسینبرگ پولیس کو 100 کے ہندسے کی ایموجی کے ساتھ جواب دیا جو عام طور پر 100 فیصد بھی تصور کیا جاتا ہے۔
انکے علاوہ دیگر سوشل میڈیا صارفین نے کمپیوٹر گرافکس کا استعمال کرتے ہوئے سائبر ٹرک کو پولیس کی گاڑی بنا کر بھی پوسٹ کردیا جسے روسینبرگ پولیس کی جانب سے خوب پسند بھی کیا گیا۔