• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: میٹرو بس سے اترتے ہوئے ٹائر کے نیچے آکر بچہ جاں بحق، مقدمہ درج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی میں میٹرو بس سے اترتے ہوئے ٹائر کے نیچے آکر بچے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ وارث خان پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ریحان نتھیا گلی کا رہائشی، والدہ کے ساتھ راولپنڈی نانی کے گھر آیا ہوا تھا، لیاقت باغ پر میٹرو بس سے اترتے ہوئے بچہ گیٹ کے ساتھ گیپ میں پھنس گیا، ڈرائیور نے اسٹیشن کا دروازہ بند ہونے سے قبل ہی بس چلا دی۔

 بچہ میٹرو بس ٹریک پر گر کر ٹائر کے نیچے آگیا، بچے کے پھنسنے پر شور شرابا کیا لیکن کسی نے نہیں سنی اور ڈرائیور نے بس چلا دی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بچےکی موت بس ڈرائیور اور میٹرو بس انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید