• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 297 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 297 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 64 ہزار 646 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج 100 انڈیکس ایک ہزار 25 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اسکی بلند ترین سطح 65 ہزار 244 رہی۔

حصص بازار میں آج 63 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 66 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 359 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید