• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک بندہ جو اپنا گھر نہ چلا سکا وزیراعظم بنا دینا بڑی غلطی تھی، احسن اقبال

احسن اقبال: فوٹو فائل
احسن اقبال: فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یو سی چیئرمین کو وزیراعظم بنا دیا جاتا تو وہ بھی بانی پی ٹی آئی سے بہتر ملک چلاتا، ایک بندہ جو اپنا گھر نہ چلا سکا وزیراعظم بنا دینا بڑی غلطی تھی۔

نارووال میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں چند لوگوں کو سازش سے ہم پر مسلط کر دیا گیا، میں نے کہا تھا اناڑی کو چابی دو گے تو وہ اپنا سر بھی پھاڑے گا، نالائق اور اناڑی کے ہاتھ میں ایٹمی قوت کی کنجیاں پکڑا دی گئیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی پیدا کرکے اینٹ سے اینٹ بجا دی، ہماری سیاست کے تین اصول ہیں امن محبت اور تعلیم، ترقی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کا موسم آتے ہی کافی لوگ مینڈک کی طرح نکل آئے ہیں، الیکشن ہارنے کے بعد یہ لوگ 5 سال تک نظر نہیں آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید