• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں دوسری صدی کے امیر افراد کا قبرستان دریافت

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

اٹلی کے شہر روم میں سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کے لیے دو سال کی کھدائی کے دوران ایک قدیم قبرستان دریافت ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس قبرستان میں 57 قبروں سے 67 ڈھانچے ملے جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ امیر افراد کے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے اس دریافت پر حیرانی کا اظہار کیا ہے اور ان کا خیال  ہے کہ یہ قبرستان دوسری سے چوتھی صدی عیسوی کا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس قبرستان سے ملنے والے ڈھانچوں نے سونے کے زیورات اور مہنگے لیدر کے جوتے پہن رکھے تھے اور انہیں زمین کی سطح کے بالکل نیچے تقریباً 20 انچ کی گہرائی میں دفن کیا گیا تھا۔

اس قبرستان سے سونے کے ہار، بالیاں، چاندی کی انگوٹھیاں، قیمتی پتھر، برتن، سکے، چمکدار شیشے، تعویز اور کپڑے بھی ملے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس جگہ کی کھدائی کرنے والے ٹیم کے سربراہ (Emanuele Giannini) کا کہنا ہے کہ جو ڈھانچے ملے انہوں نے اب بھی مہنگی چیزیں اور جوتے پہنے ہوئے تھے۔

ڈھانچوں کی ہڈیوں پر جسمانی مشقت کا کوئی نشان نہیں ہے جس سے لگتا ہے کہ یہ مقامی کسان نہیں تھے بلکہ شہروں سے آنے والے رومن خاندانوں کے امیر افراد تھے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید