• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی کمپنی کی کیڑے مکوڑوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب

گزشتہ ماہ کمپنی کے 60 سے زیادہ ملازمین نے ان کیڑے مکوڑوں کے لیے منقعدہ تقریب میں شرکت کی۔
گزشتہ ماہ کمپنی کے 60 سے زیادہ ملازمین نے ان کیڑے مکوڑوں کے لیے منقعدہ تقریب میں شرکت کی۔

جاپان کی ایک کیڑے مار دوا تیار کرنے والی کمپنی مارے جانے والے کیڑے مکوڑوں کی یاد میں تقریب منعقد کرتی ہے۔ 

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جاپانی کی پیسٹیسائیڈ بنانے والی کمپنی ارتھ کارپوریشن ہر سال جاپان کے شہر اکو سٹی کے میوڈوجی ٹیمپل میں ان  کھٹملوں اور کیڑے مکوڑوں کے وجود کو اعلیٰ و ارفع مانتے ہوئے ان کی یاد میں تقریب منعقد کرتی ہے، جنہوں نے تحقیقی مقاصد کےلیے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ 

واضح رہے کہ ارتھ کارپوریشن اپنے لیے یہ اعزاز سمجھتی ہے کہ وہ جاپان بھر میں کیڑے مار دوا بنانے والی نمبر ایک کمپنی ہے، یہ حیثیت کمپنی نے عشروں کے دوران اپنی تحقیق و تجربات کے ذریعے حاصل کی ہے۔

اپنی پراڈکٹس کی افادیت کو جانچنے کے لیے کمپنی مختلف قسم کے کیڑے مکوڑوں پر اکو سٹی میں واقع اپنی ریسرچ گاہ میں تجربہ کرتی رہتی ہے جس کے دوران ان میں کچھ کیڑے مکوڑے مرجاتے ہیں۔ 

کمپنی نہ صرف ان کیڑے مکوڑوں کی یادگاری تقریب منعقد کرتی ہے بلکہ انکی بریڈنگ بھی کرتی ہے تاکہ انکی قربانیاں رائیگاں نہ جائے۔ 

گزشتہ ماہ کمپنی کے 60 سے زیادہ ملازمین نے ان کیڑے مکوڑوں کے لیے منقعدہ تقریب میں شرکت کی جس کی قیادت تائو مذہب کے پجاری نے کی اس موقع پر درجنوں مردہ مچھروں، چچڑی، مکھیوں، کاکروچز اور دیگر کیڑے مکوڑوں کی تصاویر کو سامنے رکھا گیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید