• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گا، نگراں وزیراعظم


نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔

 دنیا بھر میں پاکستانی سفیروں کی وزارت خارجہ میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کی ہمیشہ حمایت کرے گا۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ بین الاقوامی تبدیلیوں کے تناظر میں کانفرنس کا انعقاد اہم اور بر وقت ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کو موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مقصد پوری دنیا میں امن اور باہمی فائدہ مند تعلقات کے لیے ہونا چاہیے، اقتصادی سفارت کاری کو مرکزی دھارے میں لانا ہماری ترجیح ہے۔

 نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اغراض و مقاصد کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گا۔

قومی خبریں سے مزید