چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے علاقے بہار کالونی میں گریس اسمبلیز چرچ کا دورہ کیا اور کرسمس کا کیک کاٹا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری این اے 127 بہار کالونی میں گریس اسمبلیز چرچ پہنچے تو مسیحی برادری نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کی انتخابات میں کامیابی کیلئے چرچ میں خصوصی دعا بھی کرائی گئی جبکہ بلاول بھٹو نے کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔