• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کی نااہلی کیخلاف اپیل سننے کا فیصلہ

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکا کی سپریم کورٹ نے کولراڈو عدالت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیے جانے کے خلاف اپیل سننے کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی وفاقی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں 8 فروری کو زبانی دلائل سنے گی۔ واضح رہے کہ کولراڈو کی عدالت نے صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔عدالت کا کہنا تھا ڈونلڈ ٹرمپ 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہیں اور اس کردار کی بنا پر وہ بغاوت کے مجرم ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید