جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے افغان نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے ملاقات میں مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کابل میں افغان نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے ملاقات کی۔
مولوی عبدالکبیر نے کہا کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
افغان نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین سے حسن سلوک اور افغانوں کی مدد پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ افغان مہاجرین کو پاکستان سے واپس بھیجنے کے فیصلے کی حمایت نہیں کی، پاکستان اور افغانستان کے مفادات مشترک ہیں۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے موقع پر افغانستان میں پاکستانی مشن کے سربراہ عبیدالرحمان نظامانی بھی موجود تھے۔