• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80 سالہ خاتون کی سخت ورزش، ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران

کہتے ہیں کہ عمر صرف گنتی ہے، اس کا ثبوت ایک 80 سالہ بوڑھی خاتون نے جم میں اپنی قابل ذکر قوت و طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیا۔ 

اس حوالے سے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو فٹنس کوچ لورا سومرز نے شیئر کی گئی ہے جس میں یہ معمر خاتون ایک پائپ پر لٹکی ہوئی نظر آ رہی ہیں اور دونوں بازئوئوں کی مدد سے وہ اپنے پورے جسم کو نیچے سے اوپر تک اٹھاتی دیکھی جاسکتی ہیں۔

لورا سومر کا کہنا ہے کہ اس عمر میں اس قسم کی سخت اور محنت طلب ورزش پر مبنی ویڈیو کر دیکھ کر بہت سے لوگ نہ صرف دنگ رہ گئے بلکہ ان کی جسمانی فٹنس کے پیچھے چھپے راز پر بھی حیران ہیں۔  

اس پوسٹ پر لگے کیپشن میں لورا سومر لکھتی ہیں کہ ایلین نامی اس معمر خاتون کو دیکھ کر میں حقیقتاً حیران تھی، کیونکہ وہ 80 برس کے عمر کی تھیں اور یہ سب کچھ ناقابل یقین تھا۔


جب میں نے ان سے فٹنس کا راز پوچھا تو انہوں نے کہا کہ مستقل مزاجی اور محنت اس کا راز ہے، ایلین نے کہا کچھ کرنے کے لیے کبھی بھی یہ نہ سوچا جائے کہ اب بہت تاخیر ہوچکی ہے بس عزم و ہمت اور مستقل مزاجی اہم ہے۔

لورا سومر کی یہ پوسٹ انسٹاگرام پر لگتے ہی صارفین نے اسے دیکھنا شروع کیا اور اب تک 50 لاکھ سے زیادہ افراد اسے دیکھ چکے ہیں، جبکہ بڑے پیمانے پر شیئر کرنے کے ساتھ اسے لائیک بھی کیا اور کمنٹس بھی کیے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید