• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران بنگش پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

سابق صوبائی وزیر کامران بنگش پر فرد جرم عائد کرنے کےلیے تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) پشاور میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے مقدمے میں کامران بنگش عدالت میں پیش ہوگئے۔

اے ٹی سی پشاور نے کامران بنگش پر فرد جرم عائد کرنے کےلیے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی گرفتاری کےلیے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپا مارا گیا تھا۔

پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ کامران بنگش اور دیگر ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ 20 دسمبر 2023ء کو پیش آیا تھا، جس کے بعد کامران بنگش اور دیگر کےخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

پراسیکیوشن نے عدالت سے کہا کہ پولیس نے تحقیقات مکمل کرکےچالان عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے کامران بنگش کیخلاف ٹرائل شروع کردیا ہے۔

اے ٹی سی پشاور نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک کےلیے ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید