• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کی کسی شق میں تاحیات نااہلی کا ذکر نہیں، اعظم نذیر تارڑ

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی معاملے میں بروقت فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین کی کسی شق میں تاحیات نااہلی کا ذکر نہیں، سپریم کورٹ نے بروقت فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہلی غیر منصفانہ فیصلہ تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک دھبا صاف ہوا ہے۔

اس موقع پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ صحیح وقت پر آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین میں نہیں لکھا کہ کتنی سزا ہوگی، سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے، وقت کے لحاظ سے بہت اہم تھا۔

سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا کہنا ہے کہ تاحیات نا اہلی آئینی طور پر درست نہیں تھی، آج سپریم کورٹ نے برسوں بعد اس نقصان کی تلافی کردی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے 6 اور 1 کے تناسب سے تاحیات نااہلی کیس کا فیصلہ سنادیا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں تاحیات نااہلی ختم کردی ، عدالت عظمیٰ کے بینچ نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔

قومی خبریں سے مزید