• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی شریک تھیں، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

جین میریٹ نے کہا کہ 8 فروری کو اجتماعیت کے حامل انتخابات کا انعقاد پاکستان کے مستقبل کیلئے اہم ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ ق، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کر رہی ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی سے بھی ملاقات کی۔

قومی خبریں سے مزید