• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرۂ ارض پر مختصر زندگی پانے والے 10 جاندار کون سے ہیں؟

شہد کی مکھی, ڈریگن فلائی,ہاؤس فلائی, ڈرون چیونٹی, مے فلائی, فروٹ فلائی --- فائل فوٹو
شہد کی مکھی, ڈریگن فلائی,ہاؤس فلائی, ڈرون چیونٹی, مے فلائی, فروٹ فلائی --- فائل فوٹو

ذیل میں ہم آپ کو دس ایسے حیاتیات کے بارے میں بتا رہے ہیں جو اس کرۂ ارض پر مختصر ترین زندگی پاتے ہیں۔

آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ ان میں ایک ایسا جاندار بھی ہے جو صرف 1 دن کی زندگی کا حامل ہے۔

تاہم اگر آپ پالتو جانوروں کے حوالے سے فکرمند ہو رہے ہیں تو پریشانی چھوڑیں کیونکہ اس فہرست میں سوائے ایک کے دیگر کوئی بھی پالتو جانور شامل نہیں ہے۔

مے فلائی (Mayflies):

کرۂ ارض پر سب سے مختصر زندگی مے فلائی کی ہوتی ہے آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ مے فلائی صرف 24 سے 48 گھنٹے تک زندہ رہتی ہیں۔

فروٹ فلائی (Fruit Fly):

فروٹ فلائی ایسی مکھیاں جو پھلوں کے آس پاس اُڑتی ہیں۔ اکثر کچن یا ایسے مقام پر پائی جاتی ہیں جہاں پھل موجود ہوں بالخصوص ایسے پھل جو خراب ہونے والے ہوں ان کی بو سونگھتے ہوئے پہنچ جاتی ہیں۔ ان کی زندگی صرف 14 دن کی ہوتی ہے۔

ڈرون چیونٹی:

ڈرون چیونٹی کا جسم شہد کی مکھی کی مانند ہوتا ہے اور ان کی زندگی چند ہفتوں کی ہوتی ہے۔ نر ڈرون چیونٹیوں کی زندگی مختصر ہوتی ہے جو کسی مادہ ڈرون چیونٹی سے تعلق میں آنے کے بعد مر جاتی ہیں جبکہ مادر ڈرون چیونٹیاں کالونی کی شکل میں زندگی بسر کرتی ہیں اور مختلف انواں کے لحاظ سے ایک سے دو برس تک زندہ رہتی ہیں۔

ہاؤس فلائی:

ہاؤس فلائی ہر گھر میں عام پائی جاتی ہے اور ان کی زندگی ایک سے دو ماہ کی ہوتی ہے۔

ڈریگن فلائی:

یہ رنگین کیڑے ہوتے ہیں جو اکثر تالاب یا جھیلوں کے آس پاس پائے جاتے ہیں اور ان کی زندگی 7 سے 56 دنوں کی ہوتی ہے۔

شہد کی مکھی:

شہد کی مکھی کی زندگی کی طوالت کا انحصار موسم پر ہوتا ہے۔ ایسی مکھیاں جو گرمیوں میں شہد بناتی ہیں وہ تقریباً 6 ہفتے تک زندہ رہتی ہیں جبکہ ایسی مکھیاں جو سردیوں میں شہد تیار کرتی ہیں وہ 6 سے 8 ماہ تک زندہ رہتی ہیں۔

ہمنگ برڈ، موسکیٹو فش،گرگٹ، چوہا
ہمنگ برڈ، موسکیٹو فش،گرگٹ، چوہا 

گرگٹ:

گرگٹ صرف 1 برس تک زندگی پاتا ہے۔

چوہا:

عام گھروں میں پائے جانے والے چوہے بھی اس فہرست میں شامل ہیں جو مختصر زندگیاں پاتے ہیں۔ ان کی زندگی عام طور سے 3 برس کی ہوتی ہے۔

موسکیٹو فش (Mosquitofish):

چھوٹی موسکیٹو فش عام طور سے چھوٹی مچھلیاں ہوتی ہیں اور ان کی زندگی مجموعی طور پر صرف 2 برس ہوتی ہیں۔ اگر آپ انہیں دیکھیں گے تو ان کی مختصر زندگی پر افسوس کریں گے کیونکہ یہ بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔

ہمنگ برڈ:

ایسے ہمنگ برڈ جن کے گلے پر سرخ نشان ہوتے ہیں وہ تقریباً 3 سے 5 برس تک زندہ رہتے ہیں۔ یہ عام طور سے شمالی اور وسطی امریکا میں پائے جاتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید