کوسیمو کیفا ایک باصلاحیت اطالوی گرافٹی آرٹسٹ (دیواروں پر سیاسی نعرے، پرمزاح جملے یا پھر تصاویر بنانے والا فنکار) ہیں جو کہ اسپرے پینٹ کا استعمال کرکے نہایت دلچسپ اسٹریٹ آرٹ کے فریبِ نظر فن پارے تخلیق کرتے ہیں۔
44 سالہ کوسیمو کیفا اس مقصد کے لیے چیونے پینٹس استعمال کرکے میلان کے قریب اپنے آبائی شہر نرویانو میں متاثر کن آرٹ ورکس تخلیق کرنے کے حوالے سے معروف ہیں۔
انکے زیادہ تر اسٹریٹ آرٹ پروجیکٹس نہ صرف اپنے ارد گرد کو مکمل طور پر مربوط کرتے ہیں بلکہ اس میں موجود غیرمعمولی گہرائی اور پراسراریت راہ چلتے لوگوں کی نظروں کو فریب دیتے ہیں۔
اطالوی شہر لیسے میں واقع گیلی پولی میں آرٹ اور فنکاروں کے درمیان پل بڑھ کو جوان ہونے والے کوسیمو کیفا نے کم عمری میں کینوس پر پینٹنگ کا آغاز کیا۔
تاہم جلد ہی انہوں نے گرافٹی آرٹ کو دریافت کرلیا وہ جانتے تھے کہ یہی وہ فن ہے جسے وہ اپنی بقیہ زندگی کے دوران جاری رکھنے کے خواہشمند تھے۔
اس کے بعد انہوں نے 3D اسٹریٹ آرٹ تکنیک خود سے سیکھی۔ اب وہ اسے سالوں سے استعمال کر رہے ہیں تاکہ وہ اکتاہٹ والے شہری ماحول میں اس آرٹ ورک کو اچھے اور موثر طریقے سے نرم اور شائستہ انداز میں پیش کرسکیں۔