• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکٹ نہ دینے کے بعد نواز شریف نے چوہدری جعفر کا امتحان کیسے لیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی قیادت نے گجرات سے سابق وزیرِ مملکت چوہدری جعفر اقبال سے رابطہ کر کے انہیں ٹکٹ جاری نہ کرنے پر اعتماد میں لیا ہے۔

ن لیگ کی قیادت کی جانب سے کہا گیا کہ آپ کو ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کی قربانیوں اور جدوجہد کو نظر انداز کرنا نہیں، نواز شریف آپ کو اپنے خاندان کا فرد سمجھتے ہیں۔

پارٹی قیادت کی جانب سے چوہدری جعفر اقبال کو کہا گیا کہ نواز شریف کا پیغام ہے آپ کو ٹکٹ سے محروم کرنا میرا اور ٹکٹ نہ ملنے کے بعد آپ کا امتحان تھا،  نواز شریف کو یقین تھا آپ ہمیشہ کی طرح اس امتحان میں پورا اتریں گے۔

اس حوالے سے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ پارٹی کے ہر فیصلے کو من و عن قبول کرتا ہوں، نواز شریف وزیراعظم ہوں تو میں خود کو وزیراعظم سمجھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی اور بیانیہ بدلنا میری سیاسی تربیت کے خلاف ہے، پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ نواز شریف نے کیا اور اپنے قائد کا ہر فیصلہ مجھے قبول ہے۔

قومی خبریں سے مزید