• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلے کے نشان پر چیف جسٹس نے قانونی فیصلہ دیا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نشان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔

قمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سیاسی نہیں قانونی فیصلہ دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ پر ملبا ڈالنا ناانصافی ہے، چیف جسٹس چاہتے تو سیاسی فیصلہ دے سکتے تھے مگر انہوں نے یہ روایت توڑ دی۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ اب ہمیں الیکشن نزدیک نظر آرہے ہیں، ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ الیکشن ملتوی کیے جائیں، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ 8 فروری کی تاریخ پتھر پر لکیر ہے۔ جو اس غلط فہمی میں تھے کہ الیکشن ملتوی ہوں گے انہیں نقصان ہوا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں پی ٹی آئی سے ہونے والے معاملے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے، ن لیگ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے، پنجاب میں پیپلز پارٹی کے کچھ امیدواروں کو تیر کے نشان سے محروم رکھا گیا ہے۔

پی پی چیئرمین نے مزید چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لاہور سے بعض امیدواروں کو تیر کا نشان نہیں دیا، ن لیگ کے دباؤ میں آکر آر اوز نے پی پی کے بعض امیدواروں کو دیگر نشان دیے ہیں، پیپلز پارٹی ن لیگ کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور اسے ناکام بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست جمہوری نہیں رہی، ن لیگ کی وہی پرانی سیاست ہے جس کا سب کو علم ہے، ہم الیکشن کمیشن سے رجوع کر رہے ہیں، عدالت بھی جائیں گے، ایسی کوئی قوت نہیں جو الیکشن میں تاخیر کرنا چاہے، جنہوں نے الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی انہیں نقصان ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید