• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کی 3 سالہ بچی دنیا کی کم عمر ترین مصنفہ بن گئی

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

متحدہ عرب امارات کی 3 سالہ بچی المہا راشد المہیری دنیا کی سب سے کم عمر مصنفہ بن گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق المہا راشد المہیری نے 2 اسٹوری باکس ’دی فلاور‘ اور ’ہنی بی‘ پبلش کروا کر دنیا کی سب سے کم عمر مصنفہ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف  24 گھنٹوں کے اندر المہا راشد المہیری کی دونوں کتابوں کی 1 ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہوگئی ہیں جس کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی اس ریکارڈ کو تسلیم کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نرسری کی اس طالب علم نے رواں ماہ 7 جنوری یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

المہا راشد المہیری کو اپنے کہانیاں سنانے اور ڈرائنگ کرنے کے شوق کی وجہ سے یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے میں مدد ملی کیونکہ اس دوران اس نے اپنی ڈرائنگ کے ذریعے بچوں کے لیے تخیلقی کہانیاں لکھنے اور تیار کرنے کا طریقہ سیکھا۔

اس 3 سالہ اماراتی بچی نے اپنی دونوں کہانیوں میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے اپنی عمر کے بچوں میں ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید