• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بھی فیصلہ ہوا اسے قبول کریں گے: شیخ رشید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ سٹی میں درج 9 مئی  کیس میں شیخ رشید اور دیگر کی ضمانت منظور کر لی۔

شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 19 مقدمات میں آج فیصلہ ہے، جو بھی فیصلہ ہوا اسے قبول کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چلے کے بعد طبیعت کافی ناساز ہے، بولنے اور چلنے میں تکلیف ہے، حوصلہ بلند ہے، ہارتا وہ ہے جو حوصلہ ہارتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب بھی اگر جیل بھیجتے ہیں تو بھی الیکشن جیتیں گے۔

دوسری جانب شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شیخ رشید کے کاغذات قانون کے منافی منظور ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید