• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی غزہ میں فلسطینی جنگجو دوبارہ پھیل رہے ہیں، رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹیڈی آف وار کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ شمالی غزہ کے علاقوں میں فلسطینی جنگجو دوبارہ پھیل رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی جنگجوؤں نے شمالی غزہ میں دوبارہ دراندازی کی، فلسطینی جنگجوؤں نے اسرائیلی فورسز پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جبالیہ اور غزہ سٹی کے ارد گرد فلسطینی گروپوں کے نئے حملے ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید