امریکی ایوان نمائندگان میں تائیوان سے متعلق ایکٹ کی منظوری کو چین نے مسترد کردیا۔
چین نے کہا کہ امریکی اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، ایکٹ کے ذریعے امریکی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف میں تائیوان کی رکنیت کی حمایت کیلئے امریکی اثر و رسوخ کو استعمال کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے چین کے اندرونی معاملات میں زبردست مداخلت کرنے اور تائیوان کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرنے کےلیے نام نہاد ایکٹ پاس کیا، چین اس کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
تائیوان کے پاس اقوام متحدہ یا کسی دوسری بین الاقوامی تنظیم میں شامل ہونے کا کوئی جواز، وجہ یا حق نہیں ہے۔
چین نے کہا کہ ان تنظیموں کی رکنیت خود مختار ریاستوں تک محدود ہے۔