• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائیدار ترقی کیلئے یکساں مواقع کی فراہمی ضروری ہے، نگراں وزیراعظم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے یکساں مواقع کی فراہمی ضروری ہے، ٹیکنالوجی شعبے کی ترقی سے دنیا کے ہر خطے کو مستفید ہونا چاہیے۔

دورہ سوئٹزر لینڈ کے دوران ڈیووس میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ٹریڈ ٹیک ٹریلین ڈالر پرامس اجلاس میں گفتگو کی۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مساوی تقسیم نہ ہونے سے تنازعات بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی آنے والے دور میں اہمیت کی حامل ہوگی، سرمایہ کاری کے لئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ معاشی مسابقت نہیں اسٹریٹجک مسابقت حل کرنے کی ضرورت ہے۔

نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ تیز رفتار ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہوگا، ٹیکنالوجی کی مساوی تقسیم سے معاملات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید