• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی حکومت پاکستان سے معافی مانگے، طاہر محمود اشرفی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ایرانی جارحیت قبول نہیں، ایرانی حکومت پاکستان سے معافی مانگے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایران کو دہشت گردی کے مقامات کی معلومات شیئرکرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ملکوں نے پاکستان کی تائید کی ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ ایران کو سوچنا چاہیے کہ غزہ میں جنگ کے دوران ایسا کیوں کیا۔

واضح رہے کہ دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے آج صبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانا بنایا ہے۔

دوسری جانب ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے ایران میں حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔

ارنا کے مطابق آج صبح ہوئے ان حملوں میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والے ایران کے شہری نہیں تھے۔

قومی خبریں سے مزید