• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو لیگز کیلئے این او سی جاری کردیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اکثر کھلاڑیوں کو بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اور آئی ایل ٹی20 کے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کردیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کو لیگز کےلیے این او سی ان کے سینٹرل کنٹریکٹ اور ورک لوڈ کو دیکھتے ہوئے جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونیوالی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کےلیے اعظم خان، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

عماد وسیم اور محمد عامر کو بھی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ کےلیے جن پلیئرز کو این او سی جاری کرنے کی تصدیق کی گئی ہے ان میں محمد رضوان، بابر اعظم، حنین شاہ، عاکف جاوید، فہیم اشرف، عثمان قادر، عبداللّٰہ شفیق، وسیم جونیئر، عمران جونیئر، سلمان ارشاد، شعیب ملک اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انجری سے ری ہیب کرنے والے پلیئرز نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللّٰہ کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔ یہ تینوں پلیئرز بنگلادیش پریمیئر لیگ کےلیے منتخب ہوئے تھے جبکہ زمان خان، صائم ایوب، افتخار احمد اور فخر زمان کی این او سی ابھی ہولڈ پر ہیں کیونکہ ان پلیئرز کی جولائی کے بعد سے اب تک دو، دو لیگز مکمل ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کی شق کے مطابق کرکٹرز کو پی ایس ایل کے علاوہ صرف دو لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی ہے۔ پی سی بی ان پلیئرز کے مستقبل پر جلد فیصلہ کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید