• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پُراسرار بیماری، متاثرہ افراد ایک ہفتے میں گنجے ہونے لگے

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بال گرنے کی ایک پراسرار بیماری سامنے آگئی جس کے باعث متاثرہ افراد ایک ہفتے میں گنجے ہونے لگے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کی بلدھانا ڈسٹرکٹ کے تین گاؤں کے افراد نے پراسرار بیماری کی شکایت کی۔

انکا کہنا تھا کہ اس بیماری سے انکے بال گرنے لگے ہیں جس کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے متاثرہ شخص گنجا ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ اس کے پیچھے پانی میں کھاد کی ملاوٹ کی وجہ سے اس کا آلودہ ہونا ہے۔ ماہرین کی جانب سے علاقے میں جلد اور بالوں کے نمونے بھی لے لیے گئے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاؤں میں جو لوگ اس بیماری میں مبتلا ہوئے انکے جیسے ہی بال گرنا شروع ہوئے تو ایک آدھ ہفتے میں ہی گنجے ہوگئے، ان میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شامل ہیں۔

واقعات منظر عام پر آنے کے بعد ماہرین کی ایک ٹیم نے گاؤں کا دورہ کیا، وہاں سے نمونے لیے اور کہا کہ وہ اس بیماری کے بارے میں حتمی طور پر ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد ہی کچھ بتاسکتے ہیں۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید