• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر

یونس خان— فائل فوٹو
یونس خان— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر ہوگئے۔

یونس خان چیمپئنز ٹرافی میں افغان ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور کام کریں گے۔

اس سے پہلے 2022ء میں یونس خان افغانستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سید نسیم سادات نے کہا ہے کہ یونس خان کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے مینٹور کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

سید نسیم سادات کے مطابق یونس خان چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل افغانستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید